کاروار:30/مارچ(ایس اؤنیوز)یلاپور تعلقہ کی اریبیل گھاٹ پر ہوئے دوہرے قتل معاملے کی پولس جانچ سرگرمی سے جاری رہنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پولس ذرائع نے اعتماد جتایا ہے کہ بہت جلد ملزموں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔
کاروار، کاجو باگ کے ایاز عبداللہ شیخ اور گوا میں مقیم اس کے دوست آشیش رنجن کو6مار چ کے بعد قتل کرکے انکولہ اور یلاپور کے درمیان 25کلومیٹر کی دوری فاصلہ رکھتے ہوئے پھینک دیا گیا تھا۔ 9مارچ کو آشیش رنجن اور 18مارچ کو ایاز کی نعش سڑی ہوئی حالت میں پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد پولس نے مختلف زاویوں سے معاملے کی تفتیش کررہی ہے، کئی زاویوں سے قتل کے سراغ لگانے میں جٹی پولس کو اہم سراغ ہاتھ لگنے کی ذرائع نے خبر دی ہے اور کہاجارہاہے کہ بہت جلد ملزمان گرفتارہونگے۔
پولس ذرائع کی مانیں تو ایاز اور آشیش دونوں پچھلے دو مہینے سے دوست تھے معاشی لین دین میں تھے یہی معاملہ آگے بڑھ کر حوالہ رقم سپلائی معاملے میں منتقل ہونے کاسراغ ملنے کی بات کہی جارہی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ 6مارچ کو ان دونوں دوستوں کے ساتھ اور 2دوست بیلگام اور ڈاونگیرہ سے رقم لانے والے تھے۔ کیا ان کا شادی شدہ عورت سے تعلق تھا؟اگر تھا تو یہی ان کے قتل کا ذریعہ بنا اس زاویہ سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔ کیونکہ دونوں کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ دونوں موت کے خوف میں مبتلا ہونے پر تشویش جتائی ہے۔
آشیش کی بیوی کو قتل معاملے کی جانچ میں کوئی دلچسپی نہیں
بتایا جارہاہے کہ آشیش رنجن گوا سے پہلے گوا میں مقیم تھا، وہاں ایک لڑکی سے شادی رچایا تھا ، جب بیلگام میں مقیم تھاتو اپنے کام کی خاطر کئی کئی دنوں تک دبئی سمیت دیگرخلیجی ممالک کا سفر کرتاتھا ، اس دوران آشیش کا ایک شناسا اس کے گھر آجانےکی بات کہی جارہی ہے۔ جب آشیش کو پتہ چلا تو اس نے اپنے شناسا کو گھرآنے سے منع کرتے ہوئے تاکید کیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد گوا منتقل ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ وہیں یہ بات قابل غور ہے کہ آشیش کی بیوی سے رجسٹرڈ کار مارچ 6اور7کی تواریخ کے درمیان ہبلی ، دھارواڑ کے درمیان یتیمی کی صورت میں پائی گئی ہے، جب کہ 9مار چ کو سونکسال کے قریب آشیش مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔
آشیش کے دوست ایاز کے بھائی امتیاز شیخ نے اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں آشیش قتل کو لے کر اس کی بیوی سے موبائیل رابطہ کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ تم قاتلوں کا پتہ لگانے کے لئے پولس پر کیسے دباؤ بناؤ گی تو اس نے جواباً کہا کہ بچوں کے مستقبل کی خاطر میں اس معاملے میں کوئی دلچسپی لینا نہیں چاہنےکی بات کہی۔ اگر یہی سچ ہے تو قتل معاملے کی جانچ میں بیوی کی عدم دلچسپی ایک نئے ٹویسٹ سے کم نہیں ہوگا۔
قتل جانچ کی مکمل ذمہ داری یلاپور پولس جانچ ٹیم کے حوالے
دوہرے قتل کے قاتلوں کا پتہ لگانے کے لئے ضلع ایس پی ونایک پاٹل نے یلاپور، کاروار اور انکولہ کی سطح پر تین پولس جانچ ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔ تینوں ٹیمیں الگ الگ جانچ کریں گی ، مکمل جانچ کی ذمہ داری یلاپور پولس ٹیم پر ہوگی۔ یلاپور کے انسپکٹر وجئے برادر ، سب انسپکٹر شری دھر ایس آر اور ان کی ٹیم کے جانچ طریقوں کا خاطرخواہ نتیجہ ملا ہے اور گذشتہ ایک دو سال میں بین ریاستی ڈکیت ، قاتل ، فریبی جیسے ملزم جیل کی ہواکھانے کی بات کہی جارہی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ایس پی صاحب نے جانچ کی مکمل ذمہ داری یلاپور پولس پر عائد کی ہے۔ مصدقہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق دوہرے قتل کا اہم سراغ ہاتھ لگاہے، کڑیاں جڑ رہی ہیں، پولس بہت جلد پورے معاملے کا بھید ظاہر کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔